ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں قبائلی سڑکوں پر نکل آئے، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان
پاراچنار (اے این این ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور دھمیکوں کیخلاف قبائلی عوام سڑکوں پر نکلے آئے ۔ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنما ایم ڈبلیو ایم کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پاراچنار پہنچے اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے راہنما حاجی یوسف حسین ، مجلس علماءکے صدر علامہ باقرحےدری ، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما شفیق طوری ڈاکٹر سید حسین جان اور دیگر راہنماو¿ں نے کہا کہ قبائل فورسز کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ جاری ہے۔ ا ن حالات میں امریکہ کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پر ایٹم بم گرانے والا اور افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک تباہ کرنے والا ملک کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے کرتوت کا مشاہدہ کرے، بین الاقوامی قوتیں امریکہ کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔داعش اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے۔