سکھر‘ تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی‘ رضاکاروں کا نوجوانوں پر لاٹھی چارج
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سکھر میں جلسہ کے دوران بدنظمی ہوئی۔ کچھ کارکنوں نے خواتین کے انکلوژر سے اندر جانے کی کوشش کی‘ وہاں موجود پولیس اور رضاکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن صورتحال قابو میں نہیں آئی تو پی ٹی آئی کے رضاکاروں نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا اور ان کو پیچھے دھکیل دیا۔