آل پاکستان وکلا کنونشن کی جھلکیاں
لاہور (فرخ سعید خواجہ+ ایف ایچ شہزاد)
٭… میاں نوازشریف ہال میں آئے تو وکلا نے کھڑے ہوکر والہانہ انداز میں ان کے حق میں نعرے لگائے۔ ٭… سینکڑوں وکلا میاں نوازشریف کے ساتھ سیلیفاں بناتے رہے‘ کئی نے ہاتھ چوم کر محبت کا اظہار کیا۔ ٭… چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان کے وکلا نے کنونشن میں شرکت کی۔ ٭… صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور لائرز فورم کے صدر نصیر احمد بھٹہ نعرے لگواتے رہے۔ ٭… نوجوان وکلا نے نصیر بھٹہ کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے بازی کی۔ ٭… ایوان اقبال کا ہال اور گیلریاں شرکا سے بھر گئیں۔ وکلا کی بڑی تعداد نے کھڑے ہوکر میاں نوازشریف کا خطاب سنا۔ ٭… نوازشریف کے آتے ہی سٹیج کے سانے موجود وکلا ان سے ہاتھ ملانے کیلئے سٹیج کی طرف لپکے جس سے نظم و ضبط میں خرابی ہوئی۔ ٭… مسلم لیگ (ن) کے وکلا وقفے وقفے سے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگاتے رہے۔ ٭… کنونشن میں نوازشریف کے ترانے بجائے جاتے رہے۔ ٭…کنونشن میں شریک وکلا نے کنونشن کو میاں نوازشریف کے حق میں ریفرنڈم قرار دے دیا۔ ٭… لائرز فورم کے ایک عہدیدار نے پاکستان کے وکلا کی آواز نوازشریف‘ وکلا تمہارے ساتھ ہیں کہ متعدد بار نعرے لگوائے۔ ٭… مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے سابق صدر خواجہ محمود احمد کو سٹیج پر دیکھ کر میاں نوازشریف نے ان سے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی۔ ٭… ملتان سے بلال بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت می آنے والے وکلا نے وی لو یو نوازشریف کے نعرے لگوائے۔
جھلکیاں