چائنا کٹنگ کیس‘ منہاج قاضی کی پلی بارگیننگ درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
کراچی(نمائندہ نوائے وقت)سندھ ہائی کورٹ نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارچ منہاج قاضی کے شریک ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے بتیس کروڑ فراڈ کے معاملے پر نیب ریفرنس میں ملوث ایم کیوایم مرکز کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کے شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمان میں منہاج قاضی کے علاوہ شعیب نعیم، سہیل الیاس و دیگر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے پلی بارگینگ کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ ملزموں کی پلی بارگیننگ پر فیصلہ نہیں ہوا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے بنگلوز کی اسکیم متعارف کراِئی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہ دیا۔ نیب کی جانب سے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دے دی۔
چائنا کٹنگ