پی آئی اے کی دبئی سے اسلا م آباد آنیو الی پر واز کی ہنگا می لینڈنگ
راولپنڈی (ا سٹاف رپورٹر) دوبئی سے اسلام آباد کیلئے ٹیک آف کرنے والی پی آئی اے کی پروازنمبرPK - 212 کا نوز وہیل بند نہ ہوسکا جس پر طیارے کے کپتان نے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے ٹی آر کو اطلاع دی کہ وہ پرواز کو ہنگامی صورتحال میں اسلام آباد لا رہے ہیں طیارے میں 162 مسافر سوار ہیں، طیارے کی محفوظ لینڈنگ کیلئے انتظامات کر لئے جائیں اس اطلاع کے بعد بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی فائر بریگیڈ ، ایمبو لینسیںاور دیگر ایمرجنسی سروسز الرٹ کر دی گئیں ائرپورٹ پر دوبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کے انتظار میں کھڑے عزیز و اقارب میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی جو کلمہ طیبہ کا مسلسل ورد کرتے رہے رن وے کو خالی کرا لیا گیا جیسے ہی یہ پرواز اسلام آباد کی فضاء میں پہنچی تو کنٹرول ٹاور نے کپتان کو ہدائت کی کہ وہ دس منٹ تک فضاء میں رہیں جس کے بعد کنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈ کرنے کی اجازت دی جمعہ کی شب8 بجکر 54 منٹ پر طیارہ بحٖاظت لینڈ کرگیا جس پر ائرپورٹ پر موجود لوگوں اور طیارے میں سوار مسافروں اور عملے نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔
پی آئی اے کارنامہ