پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘ مسعود خالد
بیجنگ(صباح نیوز)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پاک-چین دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے اور پاکستان اس پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گاباہمی عزت و احترام، عدم مداخلت اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر پر امن ہمسائیگی کا فروغ پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہے انسداد دہشت گردی کے لیے جو قربانیاں پاکستان نے دی ہیں وہ کسی دوسرے ملک نے نہیں دیں۔ امریکی صدر کے پالیسی بیان میں پاکستانی قوم کی بے پناہ قربانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گاگزشتہ روز فوجان یونیورسٹی شنگھائی میں پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیراہتمام سی پیک سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر کے پالیسی بیان میں پاکستانی قوم کی بے پناہ قربانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے حالانکہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کو ششوں کا حصہ ہے اور رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔