سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض خان ٹمن کو گرفتار کر لیا گیا
ٹمن (نامہ نگار) سابق ایم این اے سردار فیض خان ٹمن کو تھانہ روات کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمان ملک نے اپنےرشتہ دار سردار فیض خان ٹمن کے خلاف جسمانی زیادتی، جعلسازی، دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اس مقدمہ میں سردار فیض خان ٹمن کی اہلیہ سسی فاروق اور ڈرائیور راشد شامل ہیں۔ سردار فیض خان ٹمن اور ڈرائیور راشد کو عبوری ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ فیض خان ٹمن کی اہلیہ کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔