امریکی سفارتکارکی ڈاکٹر روتھ فائو کی قبر پر حاضری
کراچی ّ(اسٹاف رپورٹر)امریکی سفارتکارکی ڈاکٹر روتھ فائو کی قبر پر حاضری ،آرچ بشپ جوزف کوٹس‘ فادر صالح ڈائیگو‘ فادر ماریوودیگر کے ہمراہ ڈاکٹر روتھ فائو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،روتھ فائو نے دیار غیر میں انسانی خدمت کی انوکھی مثال قائم کی‘ امریکی سفاترکار ‘ بشپ جوزف کوٹس کااظہارخیال۔ تفصیلات امریکی سفارتکارنے گزشتہ روز آنجہانی ڈاکٹر روتھ فائو کی قبر پر حاضری دی، اس موقع پر آرچ بشپ کراچی بشپ جوزف کوٹس ، وکر جنرل کراچی فادر صالح ڈائیگو، فادر ماریو روڈریگس، بشپ جوزف کوٹس کے چیف سیکورٹی افسر و پیس انفورسز کے انچارج پرویز گل، معروف مسیحی رہنماء بشارت اٹھوال ، سرفراز آصف ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیس انفورسز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پیس انفورسز کے جوانوں نے گارڈآف آرنر بھی پیش کیا۔ امریکی سفارتکارنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو نے دیاغیر میں انسانی خدمت کی انوکھی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو مسیحی قوم کا فخر ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ بشپ جوزف کوٹس نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو نے رنگ، نسل، مذہب اور ذات پات سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کی ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔کراچی: امریکی سفارتکار آنجہانی ڈاکٹرروتھ فائو کی قبرپر حاضری دے رہے ہیں‘ بشپ جوزف کوٹس‘ فادر صالح ڈائیگو‘ فادرماریو‘ پرویز گل‘ بشارت اٹھوال‘ انور سردار خان ودیگر بھی اس موقع پر موجود ہیں
بشپ جوزف کوٹس