دنیاکو بتادیں گے پاکستان امن پسند ملک ہے، سرفرازاحمد
لاہور(آئی این پی)آئی سی سی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد بھی خوشی سے سرشار ہیں۔ کپتان نے ورلڈ الیون کے دورے پرخیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کھلاڑیوں کو اپنے گراونڈ پرایکشن میں دیکھنے کا پاکستانی شائقین کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت رکھتے ہیں اوروہ دنیا کوبتادیں گے کہ پاکستان امن پسند ملک اور یہاں کی قوم مہمان نواز ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ ورلڈ الیون کیخلاف ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز ہوگا۔ شائقین ہماری پرفارمنس سے خوش ہونگے ۔ امید ہے ورلڈ الیون کی میزبانی سے قذافی اسٹیڈیم بھی دنیابھرکی نظروں میں ہوگا جس کے بعد لوگوں کی منفی سوچ تبدیل ہوجائے گی۔