مویشی منڈی میں برساتی پانی اور کیچڑ کی نکاسی مکمل
کراچی(خبر نگار) سپرہائی وے، سہراب گوٹھ پر واقع ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں شدید بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی اور کیچڑ کی نکاسی کاعمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی آگئی ہے۔منڈی کے منتظم سید ارشاد احمد نے کہا کہ بارش کے بعد ہونے والی دشواریوں پر قابو پانے کے بعد الحمد للہ منڈی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔یہ عیدِ قرباں سے پہلے آخری ہفتہ وار چھٹی ہے اس لئے بڑی تعداد میں عوام کی آمد متوقع ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ خرید و فروخت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں عوام کے رش کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر آسانی سے خریداری کرسکیں۔ ان سہولتوں میں کھانے پینے کے اسٹال، مفت پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔