زرعی بینک کی ہاکی ٹیم کی تشکیل، کھلاڑیوں کو تعیناتی کے خطوط دئیے گئے
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز ) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور ہاکی کی ٹیم کا وجود اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم نے پاکستان کے قومی کھیل کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اسکا افتتاح کر رہے ہیں ، یہ بات سید طلعت محمود صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے بینک کی جانب سے ہاکی کی ٹیم کے قیام کے افتتاح کے موقع پر کہی، یہ ٹیم پاکستان کی انڈر 18 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو تعیناتی کے خطوط بھی پیش کئے گئے۔ بینک کے صدر نے مزید کہا کہ بینک امید کرتا ہے کہ یہ ہاکی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ادارے کا نام روشن کرے گی، انہوں نے کہا کہ آپ ہر قسم کی فکر سے آزاد ہو کر ادارے اور خاص طور پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر اور شہباز احمد سینئر جنرل سیکریٹریشہباز سےنئر نے کہا کہ ہم صدر زرعی بینک سید طلعت محمود کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے قومی کھیل کے فروغ کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔