سپرہائی وے پر کارروائی، موٹرسائیکل سوار سے 15 کلو ہیروئن برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس کی سپر ہائی وے پر کارروائی، موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کرکے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کی مالیت بین الاقومی مارکیٹ میں پندرہ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کے لئے کراچی لائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔