بارود برآمدگی،مذہبی منافرت اور ٹےکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی مقدمات کی سماعت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے بارود برآمدگی،مذہبی منافرت اور ٹےکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی سمےت دےگر مقدمات کیسماعت کے دوران دو گواہان کے بےانات رےکارڈ کرتے ہوئے اےک مقدمہ مےں پولےس کی جانب سے التوا چالان کی درخواست منظور کر لی ہے گزشتہ روز عدالت نے ملزم طاہر عرف ابوجندل کے خلاف سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے اور حتمی بحث کیلئے سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ ملزم وسیم عباس کے خلاف سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس کی سماعت آٹھ ستمبر تک ملتوی کردی۔جبکہ ملزم سجاد کے خلاف ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے مقدمہ مےں پولےس کی جانب سے بارہ دن کا التواءمنظور کرتے ہوئے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔