قتل کیس میں نامزد ملزم واحد خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے قتل کے مقدمہ مےں نامزد ملزم کی ضمانت خارج کر تے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بارود برآمدگی سمےت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تارےخوں تک ملتوی کرد ی ہے گزشتہ روزعدالت نے تھانہ نیوٹاﺅن کے قتل کیس میںنامزد ملزم واحد خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی عدالت نے تھانہ صادق آباد کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف گواہان کو طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت تیرہ ستمبر جبکہ سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن ڈاکٹر جاوید کے خلاف سماعت بھی تیرہ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔