گرفتار دو دہشتگردوں سمیت سانحہ راجہ بازار میں ملوث 132 ملزمان کو سخت سزا دی جائے
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) ممتاز عالم دین مولانا عبدالرزاق (خوشاب) نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق گرفتار دو دہشت گردوں سمیت سانحہ راجہ بازار میں ملوث 134 ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے حیرت کی بات یہ ہے کہ کل تک سانحہ راجہ بازار کے گرفتار شدگان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے آج ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ جامع مسجد دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازارمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر دارالعلوم کے مہتمم مولانا اشرف علی نے خطبہ جمعہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔ مولانا عبدالرزاق نے سنت ابراہیمی اور قربانی کے مسائل پر روشنی ڈالی اورامریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عسکری قیادت عوامی جرات مندانہ جواب پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قرآن کی روشنی میں یہود ونصاری کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ٹرمپ کا بیان اس کی عکاسی کرتا ہے۔