;; ’’واسا‘‘ کی لا پروائی اہلیان پر وفیسر کالونی عاجز آ گئے
مکرمی!’’واسا‘‘ کی لاپروائی نے راولپنڈی کے علاقہ نیو شکریال کی پروفیسر کالونی کے رہائشیوں کا جینا حرام کر دیا۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ واسانے ایک ماہ پہلے گلیوں میں کھدائی کی لیکن دوبارہ اس علاقہ کی خبر تک نہ لی۔ کھدائی کے باعث بڑے بڑے کڑھے بن چکے ہیں اور جب بھی بارش ہوتی ہے پانی ان کڑھوں میں کھڑا ہو جاتاہے اور اس پانی میں ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے اور لوگ ڈینگی کے مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایک طرف حکومت پنجاب ڈینگی وائرس ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے، لیکن دوسری جانب حکومتی ادارے ہی ڈینگی وائرس پھیلانے کی وجہ بن رہے ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے اہل علاقہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئر مین واسا سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
( صغیر احمد عباسی،نذیر ستی اوراہلیان علاقہ نیوشکریال پروفیسر کالونی راولپنڈی)