نیپا چورنگی اسپتال کی سست رفتار تعمیر
نیپا چورنگی گلشن اقبال کراچی میں آج سے تقریباً آٹھ ،دس سال قبل ڈی ایم سی ایسٹ کے زیر اہتمام مکینوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری اسپتال کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ علاقے کے مکین بہت خوش تھے کہ سرکاری اسپتال کی تعمیر سے مکینوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں مددملے گی۔ طویل عرصہ گذر چکا لیکن یہ اسپتال حسب روایت بدترین تعمیری تاخیر سے دوچار ہے۔ عمارت تو کھڑی ہوگئی اور حکمران کبھی کبھار ایک دو مزدور اس عمارت پر کام کرنے کے لئے لگادیتے ہیں تاکہ لوگ مطمئن رہیں اور ان کو یہ امید رہے کہ شاید اب یہ سرکاری اسپتال تعمیری مراحل جلد مکمل کرکے عنقریب مکینوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنا شروع کردے گا۔ حکومت کا کام ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیںان کی دہلیز تک پہنچائے لیکن ہمیں تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ تعمیراتی منصوبہ طبی سہولتوں کی فراہمی تک شاید مزید اتنا ہی وقت لے لے گا اس ضمن میںاس سے قبل کئی بار متعلقہ حکام سے اپیلیں کی جا چکی ہیں اور ایب ایک بار پھر استدعا ہے کہ ذمہ داران فی الفور نیپا چورنگی پر زیر تعمیر اسپتال کا جائزہ لیں اور اس کی جلد تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کراتے ہوئے ایس کو مکمل کرائیں اب تو شہر کراچی کے مکین حکمرانوں پر کچھ نہ کرنے کے باوجود بھرپور اعتماد کررہے ہیں اب ان کو چاہئے کہ حلقہ114 میں کامیابی پر مکینوں کو بطور انعام اس اسپتال کی دن و رات تعمیر مکمل کراکر فی الفور طبی سہولتوں کا آغاز کرادیں۔ (صغیر علی صدیقی ۔کراچی)