دولت کی لالچ میں اندھے نہ بنیں
مکرمی! دولت کی لالچ‘ گناہ‘ کرپشن اور ڈاکے اندھے ہوتے ہیں جو کہ بدعنوان عناصر سزا کی پرواہ کئے بغیر سرزد کرتے ہیں اور اکثر بلکہ آخرکار پکڑے جاتے ہیں۔ تعلیم یافتہ بیروزگار، فارغ اور ان پڑھ نوجوان آپس میل جول کے بعد ڈکیتی کا ارادہ کرتے ہیں اور گھروں کی خبر رکھتے ہیں۔ سکیورٹی کمزور دیکھ کر نقب لگاتے ہیں۔ فیشن ایبل لڑکیاں، شیشہ فروش، جواریے اور رکشہ ڈرائیور بھی مل کر راہزنی کرتے ہیں۔ اکثر کسٹم اہلکار‘ بے درد پرائیویٹ ڈاکٹر اور چھوٹے عدالتی اہلکار سادہ لوح مسافروں‘ مریض یا سائل کو ’گاہک‘ کا نام دیتے ہیں جو کہ ایک ڈاکہ ہے۔ میری گزارش ہے کہ آپ غلط راستے پر نہ نکلیں۔ پولیس والے آپ سے زیادہ ہوشیار ہیں۔ جیلوں میں غلط کاموں پر مار بھی پڑتی ہے۔ آپ کے فنگر پرنٹ، بائیو ڈیٹا اور جگہ جگہ کیمرے آپ کو مروا دیں گے۔ چند دنوں کی عیش زندگی بھر کی موت ہے بلکہ آج کی جھوٹی دولت کل کی ذلت ہے۔ عزت کا تھوڑا کھا لیں کیونکہ حرام کی کمائی گھر میں اکیلے داخل نہیں ہوتی بلکہ مصیبتیں، ظلم اور بیماریاں ساتھ لاتی ہے۔ (صغیر احمد نقی 102/Aصادق سٹریٹ رسول پارک سمن آباد لاہور 0300-4805200)