شکارپورآنے والے سیلاب متاثرین میں گیسٹرو کی وبا نے آٹھ ہزارسے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ طبی امداد نہ ملنے پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔
شکارپورکے امدادی کیمپوں میں صاف پانی اور معیاری کھانا میسر نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد وبائی بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ خاص طور پرگیسٹروکے مرض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ وقت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسی ہزار سے زائد سیلاب متاثرین گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے خاطرخواہ طبی امداد ، صاف پانی اور معیاری کھانا نہ ملنے کے باعث گیسٹرو کےمرض میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شکارپور کے دریائی علاقوں میں سیلابی پانی آنے کے بعد ہزاروں افراد اپنے گھرچھوڑ کر محفوظ مقامات پرکیمپوں میں پناہ لیے ھوئے ہیں جہاں متاثرین کو حکومت رہائش، کھانے پینے کی اشیاء سمیت طبی سہولیات فراھم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ھو چکی ھے ۔