پیرس (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پاکستان کے قدآور اور دور اندیش سیاستدان ہیں انکا ملک سے باہر رہنا اب قومی مفاد میں نہیں انہیں چاہئے کہ ملک و قوم کی خاطر فوری طور پر پاکستان آکر قوم کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما طلعت محمود چوہان نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جماعت پچھلے بیس سال سے ہر حکومت میں شامل چلی آرہی ہے۔ ان کی بیس برسوں سے کراچی اور حیدر آباد میں بادشاہت ہے۔ دنیا الطاف حسین کی خصوصی قائدانہ صلاحیتوں کی قائل ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو وطن واپسی پر مکمل تحفظ اور پروٹوکول دیا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38