مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم ایک دہشت گرد جماعت ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے اشاروں پر جنم لینے والی اس جماعت کے سربراہ الطاف حسین کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایک قومی جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف زبان درازی کرے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کے نائب صدر زاہد لون نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے الطاف حسین کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لسانی جماعت اور بلیک میلروں کا گروہ ہے جو اپنے مفادات کی خاطر ہر حکومت میں شامل رہا ہے اور پرویز مشرف کے 8 سالہ جابرانہ و آمرانہ دور میں اس کی سیاہ کاریوں میں یہ برابر کے شریک ہیں اگر ان میں اخلاقی جرÉت ہے تو خود ساختہ جلاوطنی ترک کرکے واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔ زاہد لون نے کہا کہ ہمارے قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے ملک و قوم اور اصولوں کی خاطر قربانی دی مگر ایم کیو ایم ایک شہر کی میئر شپ سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کو متنبہ کیا کہ وہ آئندہ اس قسم کی زبان کے استعمال سے اجتناب کرے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024