راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج 26 اپریل بند رہیں گے، ہم تاجر برادری اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے ملک گیر ہڑتال کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، نائب صدر کرنل ر فواد حنیف، جنرل سیکرٹری ملک محمد اعجاز،کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، شرجیل میر صدر مرکزی تنظیم تاجران پنجاب اور ضیا احمد راجہ ترجمان مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ فورم میں اظہار خیال اور مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے موقع پر کیا۔
نجی تعلیمی ادارے آج غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بند رہیں گے،ابرار احمد خان
Apr 26, 2025