اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر2025-26 کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خطہ پوٹھوار میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے خصوصی ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت سبسڈی پر متعدد زرعی سہولیات کی فراہمی کا جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں زمین اور پانی کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ استعدادکار کے نظام آبپاشی، لینڈ ڈویلپمنٹ اور لیزر لینڈ لیولرز کے لیے بھی خصوصی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔خطہ پوٹھوار میں سبسڈی پر ادرک کی کاشت کے لیے خصوصی پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جبکہ زیتون کی کاشت میں مزید اضافہ کے لیے بھی کاشتکاروں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مونگ پھلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے سبسڈی پر زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور جدید آبپاشی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پوٹھوار میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیا گیا، افتخار علی سہو
Apr 26, 2025