پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن من گھڑت ہے، خاقان وحید خواجہ

Apr 26, 2025

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کے اعلان اور دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن من گھڑت ہے اطلاعات آرہی ہیں کہ جس نے فائر اوپن کیا وہ انڈین پولیس کا اہلکار ہے جس میں تقریبآ 26 لوگ مارے گئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ساڑھے گیارہ لاکھ بھارتی فوجیوں کے گھیرے میں ہے جہاں انٹرنیٹ نہیں اور وہاں تک کوئی اسلحہ سمیت کیسے جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 2019 میں بھی ایسی حرکت کر چکی ہے اور اس وقت بھی بھارتی الزام بے بنیاد ثابت ہواتھا انہوں نے کہا کہ یہ فالس فلیگ آپریشن آج نہیں تو کل مودی حکومت کے گلے پڑے گا کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ وہاں اتنی زیادہ سیکیورٹی کے ہوتے ہوئے کوئی ایک فرد اس طرح کارروائی کر سکے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں وہاں بیرون ممالک سے سیاح آئے ہوئے ہوں اور سیکیورٹی موجود نہ ہو بھارتی حکومت کی پاکستان کو دھمکیاں گیدڑبھبھکیاں ہیں اس وقت ہم تمام پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کے ہاتھ شرمندگی کے سوا کچھ نہیں آئے گا احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں