راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 27ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلبا و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا ، تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 27 ویں بیچ کا اختتام
Apr 26, 2025