اسلام آباد (نمائندہ خصوصی اسلام آباد کلب میں صدر لاہور کالج ایسوسی ایٹس مسز تحریم ظفر کی سرپرستی میں پروقار اور خوبصورت محفل کاانعقاد کیاگیا۔جس میں 40سے زائد خواتین ممبران سمیت دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔محفل میں شاعری،صوفیانہ کلام،لطیفے ،لڈی ،گیت گا کر خوب داد سمیٹی گئی. ۔خواتین کا کہنا تھا کہ آج کے ماحول چل رہا ہے اس میں ایسی تقاریب کا انعقاد بے حد ضروری ہے اور مسز تحریم ظفر یہ کام بھرپور طریقے سے کررہی ہیں ۔یادر رہے کہ لاہور کالج ایسوسی ایٹس اولڈ سٹوڈنٹس پر مشتمل ہے جو اس کالج میں پڑھتی رہی ہیں۔اس کے قیام کا مقصد اکٹھے ہو کر اپنی کالج کی یادوں کو تازہ کرنا ہے . مسز تحریم ظفر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد درسگاہوں میں گزرے لمحات کو تازہ کرنا ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ یادیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ قیمتی ہوجاتی ہیں ۔اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تعمیری سرگرمیاں علمی اورعملی زندگی کا حصہ ہیں:تحریم ظفر
Apr 26, 2025