بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قوم پاک فوج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے

Apr 26, 2025

 فتح جنگ(نامہ نگار) بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے حاجی محمدرفیع چھا چھی کی میڈیاسے گفتگو تفصیلات کے مطابق پا  کستان مسلم لیگ ق کے راہنما سابق جنرل کونسلر حاجی محمدرفیع چھاچھی نے کہا ہے کہ اس وقت قومی یکجہتی ملک کی ضرورت بن چکی ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلاکرپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہوکر بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیں ہم خطے میں بھارت کی تھانیداری نہیں چلنے دیں گے ہمار ی مسلح افواج دشمن کودندان شکن جواب دینے کی بھرپو صلاحیت رکھتی ہیں سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلاکر قومی مفادات کوترجیح دیں پاکستان کی بہادر فوج قوم کی امیدوں کی ترجمان ہے ہم پرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں  دشمن کا غرور خاک میں ملا دینگے بھارتی سورما اس سے قبل بھی کئی بار رسوا ہوچکے ہیں مگر ہندو بنیا اپنی عادتوں سے باز نہیں آتا جس ملک کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے اسکی حفاظت اللہ پاک خود کریں گے اور یہ وطن تا قیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔

مزیدخبریں