راناتنویر کی ایف اے او کے ڈائریکٹر ایگری فوڈ،  ڈیوڈ لیبورڈ سے ملاقات 

Apr 26, 2025

اسلام آباد(نمائند ہ خصوصی)خوراک کے قومی تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے ، حکومتِ پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  نے تمام شہریوں کے لیے سستی اور غذائیت بخش خوراک کی فراہمی کو  یقینی بنانے  کیلئے  باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی ِ تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے (FAO) کے ڈائریکٹر ایگری فوڈ،  ڈیوڈ لیبورڈ سے ملاقات کی، جس میں جاری اور آئندہ مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے ملک کو درپیش زرعی چیلنجز اور خوراک کی عدم دستیابی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ"معیاری اور وافر خوراک تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔" انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کے معیار میں بہتری آ رہی ہے اور حکومت اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں