اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)شمالی کوریا کے سفیر مسٹر چو چان مین کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ آمد ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان سے ملاقات کی ۔ شمالی کوریا کے سفیر نے نری حسین بخاری کو انٹرپارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور تحفہ پیش کیا۔ مسٹر چوچان مین نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ اور چئیرمین بلاول بھٹو کو چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئیورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی کی جانب سے تعنیتی یادگار پیش کرتے ہوئے اپریل میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے ہونے والے یوم تاسیس میں شرکت کی دعوت دی۔ کورین سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہوئے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے لازوال تعلق کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم و دائم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل دور میں شمالی کوریا کی نہ صرف مدد کی بلکہ اس کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کورین عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے گھر کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ بہترین تعلقات کو مزید بہترین اور مفید بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شمالی کوریا کے سفیر کی وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ آمد
Apr 26, 2025