متنازع نہریں، مشترکہ مفادات کونسل کا 2 مئی کو اجلاس، نوٹیفکیشن جاری

Apr 26, 2025

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا یہ 52 واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں