کھیوڑہ (نامہ نگار) تحصیل پنڈدادنخان میں عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے پنڈدادنخان ،کھیوڑہ اور مضافاتی علاقوں میں دکانداروں نے پھل سبزیوں کے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ قصاب عوام کو ناقص مضر صحت غیر تصدیق شدہ اور مہنگا گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعدد دکانداروں نے ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں کی ہوتی پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے تحصیل بھر میں گراں فروشوں کے خلاف غیر جانبدار کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان سے مطالبہ کیا ہے
کھیوڑہ عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے
Apr 26, 2025