لاہور(لیڈی رپورٹر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایک مرتبہ پھر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنی قومی قیادت کو مستحکم کرتے ہوئے 15ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2024 میں ’’آئیکونک برانڈ آف پاکستان‘‘ اور ’’لیڈنگ برانڈ آف پاکستان‘‘ جیسے 2 نمایاں اعزازات اپنے نام کیے۔ یہ تقریب برانڈز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہوئی جس میں پاکستان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معروف اور قابل اعتماد برانڈز نے شرکت کی۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اسلامی اقدار پر مبنی اعلیٰ تعلیمی ادارہ اور متنوع تعلیمی پروگرامز کی کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی پر یہ اعزازات دئیے گئے جو ادارے کے علمی معیار اور اقدار پر مبنی تعلیم کے تسلسل کے عکاس ہیں۔ ’’برانڈ آئیکون آف پاکستان‘‘ کا باوقار ایوارڈ معزز گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور سینیٹر سعید غنی، وزیر بلدیات سندھ نے رفاہ کے نمائندگان کو پیش کیا۔ ’’برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز‘‘ کو ملک میں برانڈنگ کے اعلیٰ ترین معیار کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہ اعزازات رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اس عزم کی گواہی ہیں کہ وہ اسلامی اقدار اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگراموں کے ذریعے اخلاقی بنیادوں پر تربیت یافتہ پیشہ ور افراد تیار کرتی رہے گی۔
15ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز :رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے2 اعزازات
Apr 26, 2025