لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرطیبہ وسیم،عبدالحق بھٹی اورحمادالرب نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جناح ہسپتال میں کیومینجمنٹ سسٹم بارے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا جناح ہسپتال لاہورمیں کیومینجمنٹ سسٹم کے فعال ہونے سے مریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداہونگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے۔وڈیولنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال ٹیچنگ کالج پروفیسرعمران حسن اور ان کی ٹیم،ایکسین اور ایس ڈی او نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کے قیام کے حوالے سے تازہ پیشرفت کاجائزہ لیا۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں واضح بہتری
Apr 26, 2025