گجراتی قصاب کے ناپاک عزائم کوکچل کر رکھ دیں گے:میاں جمیل 

Apr 26, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں کہا بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا۔ گجراتی قصاب کے ناپاک عزائم کوکچل کر رکھ دیں گے ۔امریکہ ،بھارت، اسرائیل شیطانی اتحاد ثلاثہ ہے۔ پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا پاکستانی قوم پوری طرح متحداورپاک فوج کے نشانہ بشانہ ہے۔ تحریک دعوت توحید کے کارکن اندرون وبیرون ملک بھارتی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دینے کے سوشل میڈیااوردیگرذرائع ابلاغ کواستعمال میں لائیں۔سفارتی سطح پر بھی مہم کوکامیاب بنایاجائے۔

مزیدخبریں