لاہور (خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ ملک وحید کا عہدہ تبدیل کرکے انہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ اوقاف و مذہبی امور تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔عہدہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی منظوری سے تبدیل ہوا۔ پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید نے کہا پہلے بھی جو ذمہ داریاں دی گئی بھرپور طریقے سے ادا کیں۔مستقبل میں بھی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
ملک وحید کا عہدہ تبدیل ،پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ اوقاف و مذہبی امور تعینات
Apr 26, 2025