شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

Apr 26, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے غزہ و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے بتایا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

مزیدخبریں