شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ہندوانہ سوچ بھارت کا اپنا ہی کیا دھرا ہے ماضی گواہ ہے کہ بھارت ایسی کاروائیاں کرتے ہوئے خود ہی مدعی خود ہی جج کا کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان پربے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر تا ہے بھارت میڈیا وار کے ذریعے اربوں کروڑوں روپے لگاکر پاکستان کو بدنام کرنے میں کوشاں رہتا ہے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا اور پانیوں کا رخ موڑنا دعوت جنگ ہے اس صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی پی ٹی آئی این مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے اور تحریک انصاف نظریاتی فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے اختر ڈار نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی اکابرین سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومتی فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوں۔
پہلگام واقعہ ہندوانہ سوچ بھارت کا اپنا ہی کیا دھرا ہے: اختر ڈار
Apr 26, 2025