لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی کاز لسٹ کینسل ہونے کی وجہ سے الیکشن کمشن کے عدالتی دائرہ اختیار کے تعین بارے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو کیس سے متعلقہ کچھ مصدقہ دستاویزات کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ہائیکورٹ کازلسٹ کینسل، بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمشن عدالتی دائرہ اختیار پر کارروائی ملتوی
Apr 26, 2025