پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، پی ٹی آئی کے ایم این ایز، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران بانی چیئرمین عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے اور جمہوریت کی بحالی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید سے رہا کیا جائے، وہ اس قوم کی امید ہیں۔ ان کی جدوجہد جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے اور یہ جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔
تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عمران خان کی رہائی کیلئے مظاہرہ
Apr 26, 2025