ایوان بالا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سینیٹر ایمل ولی خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا۔ ایمل ولی خان نے ایوان کے تقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کسی چور اور ڈاکوکی تصاویر لانے اور ان کے نام لینے پر پابندی لگائی جائے۔ جس پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایمل ولی خان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ آج کے دن ایسی بات نہ کریں جس سے ایوان کا ماحول خراب ہو۔ سینیٹر فلک ناز چترالی نے سینیٹر ایمل ولی سے معافی کا مطالبہ کیا۔ جس پر ایمل ولی خان نے کہا کہ چور ڈاکوئوں کو چور ڈاکو کہنے پرکس بات کی معافی مانگوں۔ چیئر مین سینٹ نے ایمل ولی کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے۔ اجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ایوان بالا میں ایمل ولی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
Apr 26, 2025