انڈیا نے کوئی شرارت کی تو ناکوں  چنے چبوا دیں گے:منظور قادر بھنڈر

Apr 26, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر قانون دان سماجی رہنما منظور قادر بھنڈر،سردار سرفراز،چوہدری مظہر حسین ودیگر وکلاء  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ مسلط ہوئی تو انڈیا کا ایسا بائپاس ہوگا کہ نسلیں یاد رکھیں گی،انڈیا کی سمجھ سے بات باہر ہو جائے گی،پاکستان کی فوج کی صلاحیتوں کارکردگی اور مہارت پر مکمل یقین ہے،پاکستان اورفو ج کے ساتھ کھڑے ہیں،روز روز کی دھمکیوں سے انڈیا معاملے کو آسان لے رہا ہے،اگر اس نے کوئی شرارت کی تو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے  ساتھ ہے،پاکستانی فوج قدم بڑھائے ہم آپ کے ساتھ ہیں،اس موقع پر فاروق احمد ملہی،عدنان لطیف،شیخ محمد عرفان ایڈووکیٹس کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں