سندھ طاس معاہدہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے: تنویر اشرف

Apr 26, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے اور بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے حکم پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے معروف سماجی و سیاسی رہنمائوں خواجہ تنویر اشرف، شیخ شکیل، خواجہ طارق نوید لون، نعیم آصف مغل، حاجی سعید اور شیخ ندیم اکرام نے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے اور اسے یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کے مترادف ہے، بھارت کی جانب سے مقیم پاکستانیوں کو نکلنے کا حکم دینا ایک غیر اخلاقی، غیر انسانی اور انتقامی اقدام ہے۔

مزیدخبریں