نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انسداد پولیو مہم کا اختتام، کوریج 99 فیصد سے زائد رہی تفصیلات کے مطابق دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے فوکل پرسن سردار محمد الیاس ڈوگر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سال 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم 21 اپریل کو شروع ہوئی جس کا گزشتہ روز آخری دن تھا فائنل رپورٹ کے مطابق اس انسداد پولیو مہم کا ٹارگٹ 1 لاکھ 2 ہزار 4 سو 77 تھا جبکہ کوریج 1 لاکھ 1 ہزار 7 سو 71 رہی اس طرح 806 بچے پولیو قطرے پینے سے رہ گئے ہیں۔
نوشہرہ ورکاں:انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ،کوریج 99 فیصد سے زائد رہی
Apr 26, 2025