حافظ آباد:سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف ،شادی گرانٹ منظور  

Apr 26, 2025

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف ،شادی گرانٹ ، کفن دفن اور ماہانہ گرانٹ کے 177کیسز کے لیے 46لاکھ 54ہزار کے چیک جاری کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے ماہانہ گرانٹ کے 13کیسز کے لیے  6لاکھ 92ہزار 76روپے، شادی گرانٹ کے کیسز کے لیے 17لاکھ پانچ سو ،کفن دفن کے 36کیسز کے لیے 12لاکھ 42ہزار پانچ سو جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے 97کیسز کے لیے 10لاکھ 15ہزار روپے کے چیک جار ی کر دیئے۔

مزیدخبریں