لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کپتانی کے بعد ٹیم ڈائریکٹر کا رول دلچسپ ہے، سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں ، اس سے قبل چیمپئنز کپ میں مینٹور کی حیثیت سے بھی ذمہ داری نبھائی ہے۔ کسی کھلاڑی کیلئے کوچنگ کے رول میں تبدیل ہونا آسان نہیں لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور نئی ذمہ داریوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میں پی ایس ایل کے آغاز سے ہی کوئٹہ کیساتھ رہا ہوں۔پاکستان سپر لیگ 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے ہر گزرتے سال بے حد ترقی کر رہی ہے جس میں پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی کوششیں اہم ہیں۔آنے والے برسوں میں پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانے اور کامیاب کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میری قیادت میں 2019 میں پی ایس ایل جیتنا ایک یادگار لمحہ تھا۔ ہم اس سیزن میں وہی کارکردگی دوہرانے کی کوشش کرینگے اور ایک بار پھر ٹرافی جیتیں گے۔
کپتانی کے بعد ٹیم کا ڈائریکٹر کا رول سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں : سرفراز احمد
Apr 26, 2025