بینک آف پنجاب پہلی سہ ماہی:آپریٹنگ منافع میں تاریخی 353%اضافہ

Apr 26, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سال کی پہلی اختتام پذیر سہ ماہی ( 31 مارچ 2025 )کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے کے جائزے اور منظوری کیلئے اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا۔ بورڈ نے بینک کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ جس نے نہ صرف توقعات سے بڑھ کر نتائج دئیے بلکہ تمام اہم کارکردگی کے شعبوں میں بے مثال مالی کامیابیاں حاصل کیں۔مشکل معاشی حالات اور بینکاری کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے باوجود، بینک آف پنجاب نے آپریٹنگ منافع میں حیران کن 353% اضافہ حاصل کیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک غیر معمولی کارکردگی ہے۔ پروویژنز سے پہلے منافع197%کے شاندار اضافے کے ساتھ بڑھ کر 5.09 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کہ پہلی سہ ماہی 2024 میں 1.72 ارب روپے تھا ۔

مزیدخبریں