لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے آئے 17 امیدوار تحریری امتحانات میں نقل کرنے پر اپنے خلاف مقدمات درج کروابیٹھے ہیں۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ڈیجیٹل ڈیوائس کی مددسے نقل کرنیوانے والاسابق پولیس اہلکاراورخاتون امیدوار سمیت 17 افرادگرفتارکر کے ان کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمات درج کرادئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹییکشن یونٹ نے پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کو ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے نقل کرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیاہے۔ چنیوٹ پولیس کے سابق اہلکارعلی نے50ہزارسے5 لاکھ میں اْمیدواروں کو نقل کیلئے ڈیجیٹل ڈیوائس فروخت کی۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اہلکارڈیوائس کی مددسے امیدواروں کودوران ٹیسٹ مددفراہم کرتاتھا اور پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگریونٹس میں بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی جا رہی ہے۔نوجوان نوسربازوں کے جھانسے میں آکر اپنا مستقبل خراب نہ کریں۔
پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے امتحانات میں نقل ‘ 17امیدوارگرفتار
Apr 26, 2025