شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین نے کہاہے پہلگام واقعہ بھارت کا خودساختہ ڈرامہ ہے، پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں’’را‘‘ ملوث ہے بھارتی وزیراعظم بنیادی طور پر دہشت گرد ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے الزام تراشی اور دشنام طرازی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے ’’پلوامہ بھی ڈرامہ تھا‘‘ اور پہلگام بھی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ثابت ہوئی ہے اگر انڈیا باز نہ آیا تو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا ، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین اور بہادر فوج ہے، اگرانڈیا نے جارحیت کی کوشش کی تو آخری بھارتی کو بھی مزا چکھادینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے ملک طاہر صدیق اور بزرگ سیاستدان وسابق ممبر میونسپل کمیٹی ملک عمرصدیق کے بھائی کی وفات اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں نصب کی گئی نئی مشینری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
پہلگام واقعہ بھارت کا خودساختہ ڈرامہ ہے :رانا تنویر حسین
Apr 26, 2025