دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے:چوہدری طاہر مجید

Apr 26, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے غلہ منڈی میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ مسلم ممالک سمیت کوئی بھی عالمی ادارہ اسرائیل کی جارحیت کیخلاف آواز بلند نہیں کررہا وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل کی مسلمان کش پالیسیوں کیخلاف اکٹھے ہوجائیں اور اسرائیل پر فوری طور پر حملہ کردیں اسرائیل کی دہشت گرد پالیسیوں کے باعث دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہی ہے ۔اس موقع پر ملک محمد بوٹا ،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی بڑی وجہ ن ہ انصافی ہے اور اس نا انصافی کے پیچھے امریکا ،اسرائیل ،بھارت شامل ہیں بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوںمیں ملوث ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین کی ریاستیں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل بے خوف ہو کر فلسطینی علاقونں اورغزہ میں بمباری کر رہا ہے ۔

مزیدخبریں