بھوئے آصل ( نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن اور گردونواح میں 8 سے 10 گھنٹے تک روزانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، تمام تر عو امی ردعمل کے باوجود سلسلہ تھم نہ سکا، دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے ، مچھروں کی بہتات اور جبری لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا۔ ہر ماہ کی آخری دھائی میں شہر اور گردونواح میں جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے دس گھنٹے سے تجاوز کر جاتا ہے، اس ماہ بھی شدید گرمی میں اضافہ کے ساتھ مچھروں کی بہتات میں بجلی بندہونے سے شہریوں کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہیں، جب کہ ایکسین لیسکو ڈویژن کوٹ رادھا کشن لوڈشیڈنگ کے نام پر خاموش ہے، لیسکو آفس اندرونی ذرائع کے مطابق نام نہ بتلانے کی شرط پر بتلایا گیا کہ ہر ماہ کے آخری عشرے میں واپڈا لائن لائسز کو کم کرنے کے لیے جبری لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تاکہ صاحب بہادر کی لائن لائسز کی وجہ سے انکوائری نہ لگ سکے، شہریوں کے مطابق لائن لائسز کے ذمہ دار وہ لیسکو ملازمین ہیں جو ذاتی مفاد کے لیے بجلی چوری کرواتے ہیں ۔
کوٹ رادھاکشن وگردونواح میں 8 سے 10 گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ
Apr 26, 2025